اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ فون پر اہم بات چیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آج ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ فون پر اہم بات چیت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ٹیلیفون پر گفتگو میں خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
عباس عراقچی نے بیروت کے بعض علاقوں پر ممکنہ حملوں سے متعلق اسرائیلی احکامات پر بھی تشویش ظاہر کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی سفارتکاری میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیئے: بیوروکریٹ کا غیرملکی شہریت کو چھپانا مس کنڈکٹ ہوگا، غیرملکی شہریت لینے کیلئے حکومت کی اجازت لازمی قرار
عباس عراقچی نے کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے پاکستان سے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کی درخواست کی۔
اسحاق ڈار نے موجودہ صورتحال پر پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا۔انہوں نے جنگ بندی برقرار رکھنے اور موجودہ مفاہمت کو محفوظ بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ جنگ بندی کا تسلسل خطے میں مزید کشیدگی اور بحران سے بچنے کے لیے ضروری ہے۔
پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے آنے والے دنوں میں بھی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ