ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ آفس سمیع اللہ خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک) وفاقی حکومت نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ سمیع اللہ خان کو عہدے سے ہٹا دیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کے تقرر و تبادلوں، رخصت اور انتظامی امور سے متعلق اہم نوٹیفکیشن کر دیئےہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفیکیشنز کے مطابق چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) اختر نواز ستی کی 12 روزہ رخصت منظور کر لی گئی ہے۔وہ بیرون ملک روانگی کے باعث یکم جون سے 12 جون 2026 تک رخصت پر رہیں گے۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ سمیع اللہ خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ مقصود احمد کو ڈائریکٹر جنرل، پاکستان پوسٹ کا عارضی اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔
جوائنٹ سیکریٹری ادارہ جاتی اصلاحات سیل شاہزانہ درانی کی تعیناتی کی مدت میں ان کی ریٹائرمنٹ یعنی 16 دسمبر 2027 تک توسیع کی گئی ہے، دوسری جانب، خزانہ ڈویژن میں تعینات ڈپٹی سیکریٹری نثار حسین کی 14 اپریل 2027 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے۔
تقرری کی منتظر انعم گلریز میر کو سیکشن آفیسر نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: محمود اچکزئی پرریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کا مقدمہ درج ہو گیا