کراچی میں باپ کو قتل کرنے والا سنگدل بیٹا گرفتار ہو گیا

Jun 01, 2026 | 18:23:PM
   کراچی میں باپ کو قتل کرنے والا سنگدل بیٹا گرفتار ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)   کراچی میں باپ کو قتل کرنے والا سنگدل بیٹا گرفتا رہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے  اعترافِ جرم بھی کرلیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران بیٹے نے انکشاف کیا کہ قتل گھر میں جھگڑے کے دوران  ہو گیا تھا۔

کراچی میں بن قاسم ٹاؤن  تھانہ کی پولیس نےمعمولی جھگڑے پر  باپ کو قتل کر دینے والے سنگدل بیٹے کو گرفتار کرلیا۔  گرفتاری کے بعد ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔

 عید سے پہلے 25 مئی کو بن قاسم ٹاؤن تھانے کے علاقے مری گوٹھ میں 47 سالہ لطف علی ولد غلام محمد کو گردن پر تیز دھار آلے کے وار قتل کر دیا گیا تھا ۔

گزشتہ روز، بن قاسم ٹاؤن پولیس نے ٹیکنیکل معلومات پر مقتول لطف علی ولد غلام محمد کے بیٹے عاطف ولد لطف علی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق  تفتیش کے دوران بیٹے نے انکشاف کیا کہ واقعہ آپس کے گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا۔

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزم نے اپنے والد کے قتل کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے عید سے قبل شاہ ٹاؤن سے آلہ قتل (چھری) خرید کر رکھی تھی۔ واقعے کے دوران مقتول نے اپنی جان بچانے اور ملزم کو روکنے کی کوشش کی، تاہم ملزم نے بے دردی سے اپنے والد پر پے در پے وار کیے اور انہیں قتل کر دیا۔

 دورانِ تفتیش بیٹے نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے، گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    ہسپتال کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے سکینڈل میں نیا موڑ ، ذمہ دار کا تعین، سزا تجویزہوگئی