جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرامیگریشن سٹاف نے تین خاتون مسافروں کو آف لوڈ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کے امیگریشن سٹاف نے تین خاتون مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔
آف لوڈ کی جانے والی تینوں عورتیں جرمنی جرمنی جانے والی تین خواتین مسافروں کومشکوک تعلیمی دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کیا گیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق 2 خواتین سٹوڈنٹ ویزوں اور ایک ریزیڈنس پرمٹ پر جرمنی جانا چاہتی تھی۔
معاملہ کی اہم تفصیلات
آج آف لوڈ کی جانے والی مسافروں کے نام ندا، گلناز اور اقصیٰ کہیں۔
آف لوڈ کرنے کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کے مطابق ندا اور گلناز جرمنی کے سٹوڈنٹ ویزا پر اور اقصیٰ رہائشی اجازت نامے (Residence Permit) پر سفر کر رہی تھیں۔
امیگریشن کاؤنٹر پر کلیئرنس کے عمل کے دوران جب ان سے ان کے تعلیمی پروگرامز اور جن یونیورسٹیوں میں پڑھنے کے لئے وہ جانا چاہ رہی تھیں، ان کے بارے مین سرسری سوالات کئے گئے تو وہ یونیورسٹی کے بارے میں تسلی بخش جوابات نہ دے سکیں۔تعلیمی دستاویزات مشکوک ہونے کے شبہے میں انہیں پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔
ایف آئی اے کے حکام نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں کراچی کے رہائشی ایک ایجنٹ ہمایوں کا نام سامنے آیا ہے، جس نے مبینہ طور پر فی مسافر1 لاکھ 50 ہزارروپے کے عوض جعلی تعلیمی دستاویزات فراہم کیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہسپتال کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے سکینڈل میں نیا موڑ ، ذمہ دار کا تعین، سزا تجویزہوگئی