کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، الیکٹرک بس سروس بھی متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے الیکٹرک بس سروس بھی جزوی متاثر ہو گئی ہے۔
پیپلز بس سروس کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ای وی 1، ای وی 3 اور آر 1 پنک بس کے روٹس کل معطل کیے جائیں گے۔
پیپلز بس سروس کی انتظامیہ نے مزید بتایا ہے کہ یہ تینوں روٹس ای وی بس سروس کے ہیں جو مہران ڈپو سے چلتے ہیں، 3 روز سے مہران ڈپو پر بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
مزید پڑھیں:لین کی خلاف ورزی ،کراچی میں شاہراہ فیصل پر آج سے ای چالان کا آغاز
اس وجہ سے 3 روز سے ای وی بسوں کی جگہ دوسری ہائیبِرڈ بسیں چلائی جا رہی تھیں۔
پیپلز بس سروس کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ بجلی کی فراہمی کو بحال نہیں کیا گیا تو یہ روٹس معطل کرنے پر مجبور ہوں گے۔
ای وی 1 ملیر کینٹ سے سی ویو، ای وی 3 ملیر کینٹ سے نمائش تک چلائی جاتی ہے جب کہ آر ون پنک بس کھوکھرا پار سے ڈاکیارڈ تک چلائی جاتی ہے۔