اسلام آباد: میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ

Jun 01, 2025 | 13:39:PM
اسلام آباد: میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) کا کہنا ہے کہ میٹرو بسوں کے کرائے آج یکم جون سے بڑھا دئیے گئے ہیں ، اورنج، گرین، بلیو لائن اور الیکٹرک بسوں کا کرایہ 100 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق کرایوں میں اضافہ انتظامی اور مالی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔

چند روز قبل بھی اسلام آباد میٹرو بس کرایوں میں اضافے کی خبریں آئی تھیں تاہم بعد میں اس کی تردید جاری کر دی گئی تھی ، کرایوں میں اضافے سے روزانہ تقریباً 90 ہزار افراد متاثر ہوں گے۔