بابراعظم کا رشتہ طے ، شادی کب ہو گی اور لڑکی کون ہے ؟ جانیئے

Jun 01, 2021 | 18:20:PM
 بابراعظم کا رشتہ طے ، شادی کب ہو گی اور لڑکی کون ہے ؟ جانیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی منگنی ان کے چچا کی بیٹی سے ہو چکی ہے اور جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق بابراعظم کی شادی آئندہ برس ہو گی ، کپتان کا رشتہ ان کی کزن سے طے ہواہے اور دونوں خاندانوں کی جانب سے آئندہ سال شادی پر اتفاق رائے ہواہے۔
 سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق بابر اعظم کا رشتہ ان کی چچا کی بیٹی سے طے ہے اور ان کی منگنی بھی ہوچکی ہے۔  ذرائع کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی چچا کی بیٹی سے منگنی کا قومی ٹیم کو بھی علم ہے۔
 یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی بھی بابر اعظم کو شادی کا مشورہ دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز ۔۔سکول کب تک بند رہیں گے ؟ جانئے