سٹیٹ بینک نے کسی قانونی جواز کے بغیر شہریوں کے اکاؤنٹس بلاک کرنے سے روک دیا

Jul 01, 2026 | 23:24:PM
سٹیٹ بینک نے کسی قانونی جواز کے بغیر شہریوں کے اکاؤنٹس بلاک کرنے سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) سٹیٹ بینک نے کسی قانونی جواز کے بغیر شہریوں کے اکاؤنٹس بلاک کرنے سے روک دیا۔

سٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ سٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی قانونی جواز  اور مناسب تصدیق کے بغیر کسی شہری کا بینک اکاؤنٹ بلاک نہ کیا جائے۔سٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ  اکاؤنٹ ہولڈرز کو غیر ضروری پابندیوں سے نقصان نہ پہنچانئیں۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد سٹیٹ بینک کا نیا ہدایت نامہ سامنے آیا ہے۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی ڈائریکشنز پر سٹیٹ بینک نے بینکوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  سانحہ کاہنہ؛ کیا ٹیوشن کے دوران چھت پر کام ہو رہا تھا؟ خاتون ٹیچر کا اہم بیان سامنے آگیا