آزادکشمیر انتخابات؛پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے امیدواران کااستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان  

Jul 01, 2026 | 19:29:PM
آزادکشمیر انتخابات؛پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے امیدواران کااستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان  
کیپشن: استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونیوالوں کا علیم خان کیساتھ گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں اہم سیاسی پیش رفت ،کوٹلی سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدواران اسمبلی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان  کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل اے 8 سے ملک ذوالفقار علی اور ایل اے 10 سے ملک محمد یوسف نے عبدالعلیم خان سے ملاقات  کی،صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے رہنماؤں اور امیدواروں کا خیر مقدم  کیا۔

صدر آئی پی پی نے کہاکہ آزاد کشمیر کے مسائل کا دیرپا حل کر کے محرومیاں ختم کرینگے،بہتر انفراسٹرکچر سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے،آئندہ انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھرپور شرکت کرے گی۔

آزاد کشمیر کے بلدیاتی نمائندوں، سماجی و سیاسی رہنماؤں نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات  کی،عبدالعلیم خان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کرنے والوں کو پارٹی پرچم پہنائے،استحکام پاکستان پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی عون چودھری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 مسلم لیگی رہنماؤں ملک محمد الیاس، چودھری امیر قابل، ملک نظام اقبال منہاس نے بھی ملاقات کی،ملک محمد مشتاق، ملک سرمد علی، چودھری محمد اشرف، ماجد ملک ایڈووکیٹ اور ملک خالد محمود بھی شامل  تھے، عبدالعلیم خان سے ملاقات کرنے والوں میں سابق صدر اساتذہ تنظیم حافظ کاظم ملک بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پرائیویٹ کمپنی کا پٹرول اور سستا کرنے کااعلان