امپورٹڈ میک اپ کی شوقین خواتین کیلئےبڑی خوشخبری

Jul 01, 2026 | 17:58:PM
امپورٹڈ میک اپ کی شوقین خواتین کیلئےبڑی خوشخبری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   یکم جولائی سے نئے ٹیکسز کے نفاذ کے ساتھ ہی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، امپورٹڈ میک اپ ، پرفیومز، بیوٹی آلات اور لوشنز سستے ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہونے والے نئے فنانس بل میں بناؤ سنگھار اور پرسنل کیئر کے شوقین خواتین کے لیے بڑا ریلیف سامنے آیا۔

ایف بی آر نے فنانس بل کے تحت بیرون ملک سے درآمد کیے جانے والے میک اپ کے سامان، پرفیومز، بیوٹی آلات اور لوشنز پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی میں اس کمی کے بعد آنے والے دنوں میں امپورٹڈ برانڈز کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے کو ملے گی۔

فنانس بل کے مطابق جن اشیاء پر ڈیوٹی کم کی گئی ہے، ان میں امپورٹڈ میک اپ کٹس، فیس پاؤڈر، فیس شائنر، سرخی (لپ اسٹک)، لپ گلوس اور میک اپ بیس کریمز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آنکھوں کے بناؤ سنگھار کے لیے استعمال ہونے والے امپورٹڈ آئی لائنر، مسکارے اور دیگر لوازمات پر بھی ٹیکس کم کر دیا گیا ہے جبکہ عالمی برانڈز کے امپورٹڈ پرفیومز، باڈی اسپرے، لوشنز، فیس واش، فیشل کریمیں اور موئسچرائزنگ کریمیں اب سستی دستیاب ہوں گی۔

خواتین کے بال سیدھے کرنے والے امپورٹڈ اسٹریٹنرور بال گھنگھرالے کرنے والے آلات پر بھی ڈیوٹی 2 سے 5 فیصد تک کم ہوئی ہے۔

اس کے ساتھ امپورٹڈ ہیئر کلرز، ہیئر لوشنز، ہیئر ریموونگ کریمیں اور یہاں تک کہ امپورٹڈ نقلی زلفوں پر بھی ٹیکس بوجھ ہلکا کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :    انکم ٹیکس سے مستثنیٰ,تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم، فنانس ایکٹ 2026 جاری