عاصم اظہر نے انسٹاگرام کی 600 سے زائد پرانی پوسٹس بحال کر دیں

Jul 01, 2026 | 16:11:PM
عاصم اظہر نے انسٹاگرام کی 600 سے زائد پرانی پوسٹس بحال کر دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی انسٹاگرام کی 600 سے زائد پرانی پوسٹس دوبارہ بحال کر دیں۔
اس موقع پر عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر لکھا کہ آپ سب کو خوش آمدید، کچھ پرانے اور شرمندگی والے لمحات کا مزہ لیں۔
پوسٹس بحال ہوتے ہی مداحوں نے ان کے پرانے سفر کو دوبارہ دیکھنا شروع کیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین کی زیادہ توجہ ان تصاویر پر گئی جن میں ہانیہ عامر بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے انڈر ریٹڈاداکارہ سمجھا جاتا ہے لیکن اس پرافسوس نہیں؛کنزیٰ ہاشمی
جلد ہی سوشل میڈیا صفحات اور شوبز پلیٹ فارمز نے ان تصاویر کو نمایاں کرنا شروع کر دیا، جس پر عاصم اظہر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ردِعمل دیتے ہوئے  لکھا کہ دوستو! کاش ہمارا پیارا میڈیا میری وہ باقی 600 پوسٹس بھی دکھاتا جو میں نے بحال کی ہیں، میرے حقیقی مداح کافی عرصے سے میری پوسٹس، میرا سفر اور میری کامیابیاں دوبارہ دیکھنا چاہتے تھے، اسی لیے میں نے انہیں واپس کیا، مگر قسم سے۔۔