نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے:وزیراعلیٰ سندھ

Jul 01, 2026 | 14:41:PM
 نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے:وزیراعلیٰ سندھ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ  نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مراد علی شاہ نے گوگل کیریئر سرٹیفکیشن پروگرام 2026 کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) تعلیم، تحقیق اور گورننس کے شعبوں میں نئے امکانات پیدا کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ  گوگل جیمنی کارنر طلبہ کو عالمی معیار کی مصنوعی ذہانت کی مہارتیں سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا،حکومت سندھ جامعات میں تحقیق، جدت اور ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

 انہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ جدید ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کی تعلیم کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ تعلیم، ٹیکنالوجی اور صنعت کے باہمی اشتراک سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور انہیں مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے میں مدد ملے گی۔