ای کیٹ فیز ٹو کے نتائج کااعلان، داخلوں کا شیڈول بھی جاری

Jul 01, 2026 | 13:10:PM
 ای کیٹ فیز ٹو کے نتائج کااعلان، داخلوں کا شیڈول بھی جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے ای کیٹ 2026 فیز ٹو کے نتائج کا اعلان کردیا۔
نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی انڈرگریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کا شیڈول بھی جاری کر دیاگیا ہے جس کے مطابق  امیدوار 15 جولائی تک آن لائن داخلہ فارم جمع کرا سکیں گے۔
 نتائج کے مطابق فرحین فاطمہ نے 360 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد حسن 356 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، محمد ابراہیم، وجیہہ عامر اور عمر عاصم نے 352، 352 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یو ای ٹی کے مطابق ای کیٹ فیز ٹو میں رواں سال 24 ہزار 288 امیدواروں نے شرکت کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:شدید گرمی نے یورپ والوں کی چیخیں نکلوا دیں،ریڈالرٹ جاری
وائس چانسلر یوای ٹی لاہورپروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہی نوجوان مستقبل میں پاکستان کے انجینئرنگ شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔