لاہور:شاہ عالم مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی،لاکھوں کا سامان خاکستر

Jul 01, 2026 | 10:09:AM
لاہور:شاہ عالم مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی،لاکھوں کا سامان خاکستر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)لاہور کے معروف تجارتی علاقےشاہ عالم مارکیٹ میں واقع فوارہ چوک کے قریب ایک شیٹ کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، ریسکیو حکام کے مطابق خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تاہم آگ کے باعث دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:AI  نیا ہتھیار !اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا