آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو افغانستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)آسٹریلیا نے افغانستان میں خراب سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو افغانستان کا سفر نہ کرنے کی سخت ہدایت جاری کر دی ۔
طالبان رجیم میں بدترین سیکیورٹی صورتحال کے باعث افغانستان کا سفرخطرناک قراردے دیاگیا،آسٹریلیاسے قبل متعدد دیگر ممالک بھی پہلے ہی اپنے شہریوں کو افغانستان جانے سے روک چکے ہیں،افغان طالبان رجیم میں امن وامان کےحالات بدترین اورافغانستان دن بدن عالمی تنہائی کاشکارہورہا ہے۔
آسٹریلوی محکمہ خارجہ اینڈ ٹریڈ کی ویب سائٹ اسمارٹ ٹریولرپر جاری ایڈوائزری کے مطابق آسٹریلوی شہریوں کوسختی سے مشورہ دیاگیاہے کہ وہ افغانستان کا سفرنہ کریں۔
ٹریول ایڈوائزری کے مطابق افغانستان میں آسٹریلوی شہری زخمی اور ہلاک ہوئے،غیر قانونی طور پرحراست میں بھی رکھے گئے، افغانستان کا کوئی بھی حصہ محفوظ نہیں ہے، حتیٰ کہ دارالحکومت کابل بھی خطرے سےخالی نہیں ، آسٹریلوی شہری سیاحتی، ثقافتی سرگرمیوں یا اہلِ خانہ سے ملاقات کیلئے بھی افغانستان کا سفر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:کویت میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
ٹریول ایڈوائزری میں مزیدکہاگیاہے کہ امریکا، برطانیہ،کینیڈا سمیت متعدد ممالک نے اپنے شہریوں پرافغانستان سفر کی پابندی لگا رکھی ہے۔
اس حوالے سے تجزیہ کار ڈاکٹرارم سرور کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال اب بھی خطرناک اورغیر یقینی ہے جہاں پرملکی اورغیر ملکی شہریوں کیلئےحالات غیر محفوظ ہیں،مختلف ممالک کااپنےشہریوں کوافغانستان کے سفرسےروکناواضح ثبوت ہےکہ طالبان رجیم ملک میں امن وامان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔