وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب پہنچ گئے، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں وہ سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
دورے کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی کی اپنے سعودی ہم منصب اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان پہلی بار انٹرنیشنل اولیو کونسل کا مستقل رکن بن گیا