سوات ریسکیو آپریشن پانچویں روز میں داخل، ایک بچہ اب بھی لاپتہ

Jul 01, 2025 | 21:22:PM
سوات ریسکیو آپریشن پانچویں روز میں داخل، ایک بچہ اب بھی لاپتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سوات ریسکیو 1122 آپریشن پانچویں روز میں داخل ہو گیا، ریسکیو ٹیمیں تاحال لاپتہ ایک بچے کی تلاش میں مصروف ہیں۔

ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 17 افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں 4 کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ 12 کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا ایک بچہ اب بھی لاپتہ ہے، جس کی تلاش جاری ہے، ادھر واقعے میں مبینہ غفلت پر انتظامی کارروائیاں بھی جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر سمیت پانچ افسران پہلے ہی معطل کیے جا چکے ہیں جبکہ اب دو ٹی ایم اوز کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹا کر پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ضلعی سطح پر یہ اقدامات سانحے کے بعد بڑھتے عوامی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا