راولپنڈی: گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ، 7 شہری زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)راولپنڈی میں رینج روڈ پر واقع گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اطلاع پر ریسکیو 1122 امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا۔
زخمیوں میں چار بچے, دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔