نیتو کپور انیل کپور کی دُلہن بن گئیں

Jul 01, 2022 | 14:21:PM
فائل فوٹو
کیپشن: نیتو کپور انیل کپور کی دُلہن بن گئیں
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی والدہ، سینئر اداکارہ نیتو کپور اپنی نئی فلم میں اداکار انیل کپور کی دُلہن بن گئی ہیں۔ جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عروسی سُرخ جوڑے میں سجی سنوری اداکارہ نیتو کپور کو دُلہن کے روپ میں دیکھ کر اُن کے مداح حیران نظر آ رہے ہیں۔ان تصویروں میں نیتو ایک روایتی خوبصورت دُلہن بنے فلم میں بننے والے دولہے انیل کپور کے ہمراہ بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔پہلی بار یہ تصاویر دیکھنے پر ایسا لگتا ہے جیسے یہ دونو ں شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔لیکن ایسا نہیں ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Eka (@ekalakhani)

زرائع کے مطابق یہ تصویریں نیتو کی انیل کپور کے مدِ مقابل 24 جون کو ریلیز ہونے والی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ سے لی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ فلم ’ جُگ جُگ جیو‘ میں اداکار ورون دھون اداکارہ کیارا ایڈوانی کے مدِ مقابل مرکزی جبکہ انیل کپور اداکارہ نیتو کپور کے ہمراہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔