محکمہ پو لیس پنجا ب میں 13 ہزار نئی بھرتیاں کرنے کا اعلان

Jul 01, 2021 | 20:54:PM
محکمہ پو لیس پنجا ب میں 13 ہزار نئی بھرتیاں کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹرنگ ڈیسک) محکمہ پو لیس میں بھر تی ہو نے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی ہے کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ  پولیس میں 13 ہزار نئی بھرتیاں کرنے کا اعلان کر دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس میں جنوبی پنجاب کے لیے 189 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تیسرے سال میں لاہورکو 86 ارب کے ترقیاتی منصوبے دے رہے ہیں، ٹھوکر نیاز بیگ پر بس ٹرمینل اور لاہور میں ایک ہزاربیڈکا اسٹیٹ آف دی آرٹ جنرل اسپتال بنایا جائے گا جب کہ 31 دسمبر تک ہیلتھ کارڈز صوبے بھر میں تقسیم کیے جائیں گے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس میں 13 ہزار نئی بھرتیاں کی جائیں گی جب کہ صوبے میں ریسکیو ہیلی کیب چلائی جائے گئی جس کیلئے فنڈز جاری کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نائب قا صد کی ریٹائر منٹ پر سی ای او با چا خان ائیر پو رٹ نے نئی مثا ل قا ئم کر دی