وفاقی قانون کی موجودگی میں صوبائی قانون کے تحت زیادہ سزا دینا آئین کے منافی قرار

Jan 01, 2026 | 20:42:PM
وفاقی قانون کی موجودگی میں صوبائی قانون کے تحت زیادہ سزا دینا آئین کے منافی قرار
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ نے وفاقی قانون کی موجودگی میں صوبائی قانون کے تحت زیادہ سزا دینا آئین کے منافی قراردیدیا،جسٹس ہاشم کاکڑ نے تحریر کردہ چار صفحات پر مشتمل تحریری تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ نے صوبائی قانون کے تحت دی گئی سزا کالعدم قرار دے دی،عدالت نے درخواست گزار کی سزا میں نمایاں کمی کر دی۔

ساجد خان کو وفاقی قانون کے تحت پانچ سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ساجد خان کو پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی قانون کے تحت دس سال کی سزا برقرار رکھی تھی۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ ایف آئی آر کنٹرول آف نارکوٹک ایکٹ 1997 کے تحت درج کی گئی تھی۔ٹرائل کورٹ اور اپیلٹ کورٹ نے صوبائی قانون 2019 کے تحت زیادہ سخت سزا سنائی۔آئین کے آرٹیکل 143 کے تحت وفاقی قانون کو صوبائی قانون پر فوقیت حاصل ہے۔صوبائی قانون کے تحت دی گئی سزا آئینی طور پر درست نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیوبر رجب بٹ اپنے وکیل پر بھی بھاری پڑ گئے،میاں علی اشفاق کو بڑا جھٹکا  لگ گیا