قیمے کی کھچڑی بنانے کی آسان ترکیب

Jan 01, 2026 | 14:53:PM
قیمے کی کھچڑی بنانے کی آسان ترکیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قیمہ کی کھچڑی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

قیمے کی کھچڑی بنانے کیلئے درکار اجزا:

 چاول آدھا کلو، قیمہ آدھا کلو، دال مونگ یا چنا 250 گرام، پیاز125 گرام، مرچ حسب ِ ذائقہ، شاہ زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ، ہری مرچ6عدد، لونگ6 عدد، بڑی الائچی 2 عدد، گھی250 گرام۔

قیمے کی کھچڑی بنانے کا طریقہ:
 پیاز لچھے دار کاٹ کر گھی میں تلیں، بادامی رنگ ہونے پر اس میں نمک، مرچ اور قیمہ ڈال دیں اور تھوڑی دیر بھوننے کے بعد اس میں پانی ڈال دیں تاکہ تھوڑا گل جائے، اگر مونگ کی دال چاول میں ڈالنی ہو تو قیمہ کو گلانے کی ضرورت ہے ورنہ قیمہ کے ساتھ ہی چنے کی دال بھی ڈال دیں اور اتنا پکنے دیں کہ دال تقریباً گل جائے لیکن ثابت رہے۔

 بڑی الائچی، لونگ اور ہری مرچ ڈال دیں، اب اس میں چاول ڈال دیں اور دو چار دفعہ چلانے کے بعد اتنا پانی ڈال دیں کہ چاول گل جائیں، جب پانی خشک ہونے لگے تو اس میں شاہ زیرہ ڈال دیں اور دم آنے پر اتار لیں، نہایت لذیذ قیمے کی کھچڑی تیار ہے۔