سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اچانک اضافہ ہوگیا

Jan 01, 2022 | 17:57:PM
سونے کی قیمت، کمی کے بعد اچانک اضافہ
کیپشن: سونا مہنگا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اچانک اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں 1 تولہ سونا 200 روپے مہنگا ہوگیا ، 200 روپے اضافے سے 1 تولہ سونا 1 لاکھ 26 ہزار 200 روپے کا ہوگیاجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کا اضافہ ہوا، 171 روپے اضافے سے 10 گرام سونا 1 لاکھ 8 ہزار 196 روپے کا ہوگیاجبکہ 1 تولہ چاندی 1460 روپے پر برقرار ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا،10 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1830 ڈالر کا ہوگیا ۔