کراچی سپرہائی وے: نا معلوم افراد کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایک شہید دوسرا زخمی

Jan 01, 2022 | 13:12:PM
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، فائل فوٹو
کیپشن: پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں سپر ہائی وے پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار کی گردن میں گولی لگی اور وہ موقع پر ہی شہید  ہو گیا جبکہ دوسرے زخمی کے کولہے میں گولی لگی۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی دود فقیرا گوٹھ میں پیش آیا جہاں علاقے میں گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں پر موٹر سائیکل سوار ملزموں نے فائرنگ کر دی جس سے 2 پولیس اہلکار شہید اور زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا جس کی شناخت برکت کے نام سے ہوئی،ڈاکٹر کے مطابق برکت نامی اہلکار کو گردن میں گولی لگی جس سے وہ جانبر نہ ہوسکا جب کہ دوسرے اہلکار کو کولہے میں گولی لگی جسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    مر ی ۔۔ نیو ائیرنائٹ منانے والے سیاحوں پر پولیس کا لاٹھی چارج۔۔ متعدد زخمی