پی سی بی ایوارڈز۔۔ بابراعظم نے میلہ لوٹ لیا

Jan 01, 2021 | 15:18:PM
 پی سی بی ایوارڈز۔۔ بابراعظم نے میلہ لوٹ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 2020 کے  لئے کرکٹرز سمیت مختلف کیٹیگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کے لیے ایوارڈز  کا اعلان کیا ہے۔بابر اعظم  کو موسٹ ویلیوایبل کرکٹر اور  رضوان  کو ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر قرار دیا گیا ہے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے اعلان کردہ ایوارڈ میں سے 2 ایوارڈ ز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم  لے اڑے ہیں ۔ بابر اعظم کو موسٹ ویلیو ایبل اور وائٹ بال کرکٹر آف دی ائیر کے ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر قرار دیا گیا جبکہ فواد عالم کو انفرادی کارکردگی کا ایوارڈ مل گیا۔

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو بیسٹ ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا ۔

بیسٹ ایمرجنگ ڈومیسٹک کرکٹر کا ایوارڈ پاکستان شاہینز کے وکٹ کیپر کپتان روحیل نذیر کے نام رہا۔ جبکہ کامران غلام کو ڈومیسٹک کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ مل گیا۔

قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض بیسٹ ویمن کرکٹر آف دی ائیر قرار پائیں جبکہ پی سی بی ایمرجنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ فاطمہ ثنا نے اپنے نام کر لیا۔آصف یعقوب پی سی بی امپائر آف دی ائیر قرار پائے ۔پاکستان سوپر لیگ فائیو کو ارپوریٹ اچیومنٹ آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: