نئےسال کا پہلا سورج نئی امیدوں کیساتھ طلوع

Jan 01, 2021 | 09:43:AM
نئےسال کا پہلا سورج نئی امیدوں کیساتھ طلوع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نئے سال کا پہلا سورج نئی امیدوں، امنگوں ،خوشیوں  اور نئے عزم کی نوید  لئے طلوع ہوگیا۔ ملک بھر میں ملکی ترقی، خوشحالی اور  امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔

اس سے قبل سال 2020کا آخری سورج غروب ہوا تو اپنے ساتھ کئی شیریں اور تلخ یادوں  کو بھی ساتھ لے گیا۔کورونا وائرس نے جہاں لاکھوں زندگیوں کے چراغ بجھائے وہیں دنیا بھر کی معیشتیں بھی تباہ وبرباد کردیں۔

کہتے ہیں کہ زندگی کوئی پھولوں کی سیج نہیں جو ہمہ وقت مہکتی رہے اور خوشیاں ہی خوشیاں ہماری جھولی میں ڈالتی رہے۔ بلکہ زندگی تو سکھ اور دکھ کا ایک ایسا مجموعہ ہے کہ اگر ایک پل میں ہم دکھ سے رنجور ہیں تو اگلے پل ہمیں ایسی خوشی بھی نصیب ہوتی ہے کہ پچھلے تمام دکھوں، تکالیف اور غموں کا مداوا ہوجاتا ہے۔ اور ہم پھر سے ایک امید کے سہارے آگے بڑھنا شروع کردیتے ہیں۔ دکھوں کے سائے بڑھتے جاتے ہیں مگر امید کا دیا جلتا رہتا ہے۔