آئی سی سی کا ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کابھارت سے میچ نہ کھیلنے پر ردعمل

Feb 01, 2026 | 23:09:PM
آئی سی سی کا ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کابھارت سے میچ نہ کھیلنے پر ردعمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی سی سی کا ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا بھارت سے میچ نہ کھیلنے پر ردعمل سامنے آگیا۔

آئی سی سی کے مطابق  منتخب شرکت عالمی کھیلوں کی روح کے منافی ہے،ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 آئی سی سی نے حکومتِ پاکستان کے بیان کا نوٹس لے لیا،آئی سی سی کہ تمام کوالیفائیڈ ٹیموں کو یکساں شرائط پر کھیلنا ہوگا۔ 

آئی سی سی کو تاحال پی سی بی کی جانب سے باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی،جزوی شرکت کھیلوں کی دیانت داری اور انصاف کو نقصان پہنچاتی ہے۔ 

آئی سی سی نے پی سی بی کو طویل المدتی نتائج پر غور کرنے کا مشورہ دے دیا،ٹی20 ورلڈ کپ کی کامیابی تمام رکن ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے،آئی سی سی کو خدشہ ہے  پاکستان کا فیصلہ عالمی کرکٹ نظام کو متاثر کر سکتا ہے۔ 

 آئی سی سی  نے  واضح پیغام جاری کیا ہےکہ  یہ فیصلہ پاکستانی شائقینِ کرکٹ کے مفاد میں نہیں،آئی سی سی  نے پی سی بی سے باہمی طور پر قابلِ قبول حل تلاش کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :  ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی گئی