ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی۔
نئی کٹ کی رونمائی کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے ساتھ پی سی بی کے سابق نجم سیٹھی اور رمیز راجہ بھی موجود تھے۔
آج شام پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹی ٹوینٹی سیریز ختم ہونے کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ٹی توینٹی ورلڈکپ کٹ کی رونمائی کی گئی۔
تقریب رونمائی قذافی سٹیڈیم میں ہی کل ہفتے کی شام دوسرے ٹی 20 میچ کے ٹاس کے بعد ہونا تھی لیکن کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی تھی۔
گرین شرٹس ٹی توینٹی ورلڈ کپ میں بہترین کھیل پیش کریں گے
آج شب قذافی سٹیڈیم میں نئی کٹ کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم فی الحال بہترین فارم میں ہے اور توقع ہے کہ ورلڈکپ میں بہترین کھیل پیش کرے گی۔
پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے یہ تقریب جوش و خروش کا باعث بنی جہاں ٹیم کے نئے کٹ کے ڈیزائن اور تیار شدہ معیار کو بھی سراہا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان ورلڈ کپ کھیلے گا لیکن بھارت کے ساتھ نہیں کھیلے گا، پاکستان کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا