سانحہ گل پلازہ کے بعدسندھ حکومت کا4محکموں میں تبدیلی کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سانحہ گل پلازہ کے بعدسندھ حکومت نے4 مختلف محکموں میں تبدیلی کافیصلہ کرلیا۔
محکمہ داخلہ، صحت ، بحالی ریلیف اور کے ایم کے سی کے ماتحت ذیلی اداروں کانیا محکمہ بنانےپرغورشروع کردیاگیاہے ،اس حوالےسے حکومت سندھ نے قانونی ماہرین سے انتظامی ڈھانچے کی تشکیل کیلئے کام شروع کردیاہے۔
انتظامی نظام کے ڈھانچے کو ڈرافٹ کی شکل میں تیار کرکے وزیر اعلی سندھ کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔
ذیلی ادارے سول ڈیفنس کو محکمہ داخلہ سے اور کے ایم سی سے فائربریگیڈ کے ادارے کو بھی الگ کیا جائے گا،محکمہ بحالی وریلیف سے صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی اور محکمہ ریلیف کو بھی الگ کیا جائے گا ،ریسکیو1122 کوبھی محکمہ صحت سے الگ کیا جائے گااورتمام اداروں کو ملاکر ایک الگ سے نیا محکمہ بنایا جائے گا جس پرقانونی مشاورت جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:طالبان رجیم کو سفارتی محاذ پرایک اوربڑا دھچکا ، آسٹریلیا کا بھی افغان سفارتخانہ بند کرنےکااعلان
نئے محکمے کا نیا نام رکھنے پر بھی غور جاری ہے،نئے محکمے کا سیکرٹری ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹرز تعینات ہونگے،نئے محکمے کو ایک الگ قلمدان کی حیثیت دی جائے گی،یہ نیا محکمہ قدرتی آفات اور دیگر ایمرجنسی کی صورتحال پر فوری نمٹنے کا کام کرے گا ،وہ امدادی کارروائیوں اور دیگر بحالی کے کاموں پر خاص فوکس کرے گا۔