الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا

Feb 01, 2024 | 13:03:PM
الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے 8 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کا انعقاد ہوگا جس کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی جانب سے اس روز ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری بروز جمعرات چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق عام تعطیل کے باعث زیادہ لوگ حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: پرانے کرنسی نوٹ مرحلہ وار ختم، نئے نوٹ مارکیٹ میں کب آئیں گے؟ اہم خبر سامنے آ گئی