گلوکارہ سائرہ نسیم کا ماہ رجب کی مناسبت سے قصیدہ ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)گلوکارہ سائرہ نسیم کا ماہ رجب کی مناسبت سے قصیدہ ریلیز ہو گیا۔
قصیدہ جیدے یارا پتر امام کے عنوان سے ریلیز کیا گیا ہے،قصیدے کی شاعری حیدر خورشید کی ہے جبکہ ویڈیو ڈائریکٹر کاشف احسان ہیں۔
یاد رہے کہ نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے چند دن قبل اپنے انٹر ویو میں کہا تھا کہ نئے آنے گلوکاروں کے لئے دعا گو ہوں لیکن میرا تجربہ ہے کہ استاد اور محنت کے بغیر کامیابی نہیں ملتی،فلم انڈسٹری کی وجہ سے ہی بہت سے گلوکاروں نے اپنا نام پیدا کیا ۔
فلم انڈسٹری سے صرف فنکار وں کا روزگار وابستہ نہیں بلکہ اس سے گلوکاروں سمیت دیگر کئی شعبے بھی جڑے ہوئے ہیں، گائیکی مشکل فن ہے اور اس کیلئے گھنٹوں ریاضت کر نا پڑتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن