پہلی خواجہ سرا ڈاکٹرسارا گل کو  محنت کا ثمر مل گیا 

Feb 01, 2022 | 19:49:PM
ہاﺅس جاب۔جناح پوسٹ۔بلاہل۔ہدایت۔عزت
کیپشن: ڈاکٹر سارا گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹرسارا گل کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی)میں ہاﺅس جاب مل گئی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی ٰسندھ کو ڈاکٹر سارا کو فوری ہاﺅس جاب دلانے کی ہدایت کی تھی۔
منگل کو ڈاکٹر سارا نے جے پی ایم سی کے ایکزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول سے ملاقات کی اور ہاﺅس جاب آرڈر لیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹرساراگل کو ہاﺅس جاب ملنے پر مبارکباد پیش کی اورکہاکہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت خواجہ سرا ﺅں کو ہر شعبے میں آگے لانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ہم خواجہ سراﺅں کو ہر شعبے میں عزت و احترام دلوائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔ کورونا ختم ہونے کو۔۔ ماہرین نے بڑا دعویٰ کردیا