تین ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے جنو بی افریقن کھلاڑی بدھ کو لاہورآئیں گے

Feb 01, 2021 | 23:31:PM
تین ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے جنو بی افریقن کھلاڑی بدھ کو لاہورآئیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )جنوبی افریقا کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی بدھ کو لاہور پہنچیں گے، تین میچز کی سیریز 11 فروری سے شروع ہوگی۔
تفصیلا ت کے مطا بق ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل جنوبی افریقا کے کھلاڑی بدھ کو کمرشل فلائٹ سے لاہور پہنچیں گے، پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں منتخب کھلاڑی بھی 3 فروری کو رپورٹ کریں گے۔ان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہو گی اور کھلاڑی 5 فروری سے ٹریننگ شروع کریں گے۔پاکستان کے کھلاڑی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کریں گے۔

یا د رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی اسٹیڈیم میں 11, 13 اور 14 فروری کو کھیلے جائیں گے۔