وزیراعظم سےآرمی چیف کی ملاقات، سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

Feb 01, 2021 | 17:24:PM
وزیراعظم سےآرمی چیف کی ملاقات، سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ،ؒملاقات میں سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ملاقات میں فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملک کی سکیورٹی صورتحال سمیت علاقائی اور خطہ کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اس اہم ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انسانیت سوز مظالم پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جارجیت پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 25 جنوری کو بھی وزیراعظم اور پاک فوج کے سربراہ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔ قومی قیادت کے درمیان ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا تھا۔
اس سے قبل گزشتہ سال 24 دسمبر کو آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ نے وزیراعظم سے اہم ملاقات کی تھی۔ قومی قیادت کے درمیان ملاقات میں مادر وطن کے بھرپور دفاع کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔