اپوزیشن کی کھوکھلی سیاست اپنی موت آپ مرچکی:بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ استعفوں اور لانگ مارچ کی کھوکھلی سیاست اپنی موت آپ مرچکی، پہلے بھی کہا تھا کہ ان لوگوں میں ہمت ہے نہ حوصلہ۔ پی ڈی ایم کی قیادت کے اترے چہروں سے مایوسی عیاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرپشن کی دلدل میں دھنسے عناصر صرف خالی نعرے لگا سکتے ہیں، ان لوگوں میں عمل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، ماضی میں بھی یہ ٹولہ مل کر ملک کو نوچتا رہا، نئے پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسترد شدہ عناصر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں یہ عناصر پاکستان میں انتشار پھیلا کر دشمن کے ایجنڈے کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔