کوروناموت بانٹنے میں مگن،مزید26افراد جاں بحق

Feb 01, 2021 | 09:40:AM
کوروناموت بانٹنے میں مگن،مزید26افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا  سے مزید 26 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 683 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 428 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 615 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 57 ہزار 796، سندھ میں 2 لاکھ 47 ہزار 249، خیبر پختونخوا میں 66 ہزار 214 بلوچستان میں 18 ہزار 823، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909، اسلام آباد میں 41 ہزار 418 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 79 لاکھ 66 ہزار 981 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 785 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ ایک ہزار 252 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 92 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں 4 ہزار 747، سندھ میں 3 ہزار 996، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 906، اسلام آباد میں 475، بلوچستان میں 195، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 262 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔