ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ، اوگرا نوٹیفکیشن جاری

Dec 01, 2025 | 20:38:PM
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ، اوگرا نوٹیفکیشن جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا 11 اعشاریہ 8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ہوگیا ہے،آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 7 روپے 39 پیسے مہنگی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 208 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سلنڈر کی قیمت میں 87 روپے 21 پیسے کے اضافے کے بعد 2 ہزار 466 روپے سے زائد ہوگیا ہے، اضافے کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :پاپوا نیوگنی کے کرکٹر کو خاتون کو ہراساں کرنے پر جیل بھیج دیا گیا