گجرات ، تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو جاں بحق،ایک اہلکار شہید

Dec 01, 2023 | 20:33:PM
گجرات ، تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو جاں بحق،ایک اہلکار شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گجرات تھانہ صدر لالہ موسی  میں  پولیس چوکی پر فائرنگ  کے بعد فرار ہو نے والے ڈاکو پولیس مقابلے میں جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز  گجرات تھانہ صدر لالہ موسی  میں  ناکہ پر ڈاکوؤں نے  حملہ کیا جس کے نتیجے میں جاتریہ چوکی انچارج شہید ہو گیا تھا ،پولیس مقابلے میں ڈاکو موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا ڈاکو فرار ہو گیا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق ضلع بھر کی ناکہ بندی کرنے پر دوسرا ڈاکو بھی پولیس مقابلہ میں جاں بحق ہو گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:نیشنل بینک نے حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا

خیال رہے کہ گجرات  میں 2 روز قبل ٹانڈہ میں بھی پولیس ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا تھا۔