نندی پور اور گدو پاور پلانٹ کو نجکاری فہرست سے نکالنے کا فیصلہ 

Dec 01, 2023 | 19:47:PM
نندی پور اور گدو پاور پلانٹ کو نجکاری فہرست سے نکالنے کا فیصلہ 
کیپشن: فواد حسن فواد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)نگران حکومت نے نندی پور اور گدو پاور پلانٹ کو نجکاری فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد کی زیرصدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا،نجکاری کمیشن بورڈ نے نندی پوراور گدو پاور پلانٹ کو نجکاری فہرست سے نکالنے کی منظوری دیدی ،نجکاری کمیشن بورڈ نے روز ویلٹ ہوٹل کیلئے مالیاتی مشیر مقرر کرنے کی بھی منظوری دیدی۔

یہ بھی پڑھیں: گھی کے بعد چینی بھی سستی ایک کے بعد ایک اچھی خبر آنے لگی