محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی 

Dec 01, 2023 | 18:50:PM
محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی 
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اورخشک رہے گا،ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم صبح کے اوقات میں میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، صبح کے اوقات میں نارووال،سیالکوٹ، اوکاڑہ،ساہیوال ، گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، خان پور،رحیم یار خان ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا، تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادؤاور گھوٹکی میں صبح کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے،کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی؟ وزیر اطلاعات پنجاب نے اہم ٹوئٹ کردی