چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف نیب ریفرنس دائر

Dec 01, 2023 | 15:04:PM
چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف نیب ریفرنس دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)احتساب عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ریفرنس دائر کیا ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور دیگر کو ملزم نامزد کیا گیا ہے،ملزموں میں شہزاد اکبر، بیرسٹرضیا المصطفیٰ نذیر اور ذلفی بخاری بھی شامل ہیں,نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں کُل 8 ملزمان کے نام شامل ہیں۔

ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل مظفر عباسی نے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا اور احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔