لاہور ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کا مقدمہ، پرویز الہٰی کے شریک ملزم عامر احمد خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

Dec 01, 2023 | 10:21:AM
لاہور ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کا مقدمہ، پرویز الہٰی کے شریک ملزم عامر احمد خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
کیپشن: لاہور ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کا مقدمہ، پرویز الہٰی کے شریک ملزم عامر احمد خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) لاہور کے ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کے مقدمے میں پرویز الہٰی کے شریک ملزم عامر احمد خان کی عبوری ضمانت میں 20 دسمبر تک کی توسیع کر دی گئی۔

لاہور کے ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چودھری پرویز الہٰی کے شریک ملزم عامر احمد خان کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، اینٹی کرپشن کورٹ کے ڈیوٹی جج ارشد حسین بھٹہ نے سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی صفوں میں غدار کون؟بڑ اانکشاف 

ملزم عامر احمد خان اینٹی کرپشن کورٹ کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے عامر احمد خان کی عبوری ضمانت میں 20 دسمبر تک توسیع کر دی۔