شوہر نے ٹک ٹاک چھڑوانا چاہی۔۔بیوی نے شوہر ہی چھوڑ دیا

Dec 01, 2021 | 22:22:PM
خاتون۔خلع۔عدالت۔طلاق۔وکیل
کیپشن: ٹک ٹاک (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی)ٹک ٹاک کی شوقین خاتون نے اپنے شوق پر شوہر قربان کردیا ،شادی کے تین ماہ بعد ہی خلع لینے عدالت پہنچ گئی ۔خاتون نے عدالت میں موقف اختیار کیاکہ ٹک ٹاک نہیں چھوڑ سکتی۔میرے ایک ہزار فالور ہیں، خاتون نے گھر بچانے کیلئے خاوند کی طرف سے الگ گھر لیکر دینے اور تمام جائز مطالبات پورے کرنے کی پیشکش بھی ٹھکرادی۔
تفصیلات کے مطابق شوہر دانش نے عدالت میں دعویٰ خانہ آبادی دائر کیا تھا ۔ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیا ر کیا کہ میرے موکل کے والدین حیات نہیں۔اس کی بھابھی وغیرہ نے تین ماہ قبل دانش کی شادی کرائی تھی۔وکیل نے کہاکہ بغیر دوپٹے ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کرنے سے دوست احباب اور عزیزواقارب کے سامنے میرے موکل کی سبکی ہوتی ہے اس لئے اسے اپنا یہ شوق ختم کر کے گھر بسانے پر توجہ دینی چاہئے۔لیکن خاتون نے مصالحت سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے خلع کا فیصلہ خاتون کے حق میں کردیا،خاتون کی جانب سے نان نفقہ کے دعوی ٰکی سماعت 16 دسمبر کو ہوگی۔
 یہ بھی پڑھیں۔ہر بار میں ہی سوری بولتی ہوں۔۔۔اب مجھے اس ریلیشن شپ سے باہر نکلنا ہے‘‘ اداکارہ نادیہ حسین کی ایک اور ویڈیو وائرل