مونا لیزا کی سادگی پرستاروں کو بھا گئی۔۔تصاویر کو کم وقت میں لاکھوں لائکس

Dec 01, 2021 | 22:12:PM
 بھوجپوری، اداکارہ، مونالیزا
کیپشن: بھوجپوری اداکارہ مونالیزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی بھوجپوری اداکارہ مونالیزا انڈسٹری کی سب سے بیباک ہیروئن ہیں۔ وہ اکثر اپنی بولڈ تصاویر شیئر کرکے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ لیکن انہوں نے کچھ تازہ تصاویر انسٹاگرام پر شئیر کی ہیں، جن میں وہ نہایت سادہ لباس زیب تن کئے ہوئے نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ 
بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق بھوجپوری اداکارہ مونالیزا  اکثر اپنی  بیباکی کے حوالے سے ستخیوں میں رہتی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں اور خود سے متعلق بہت سی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔38 سال کی عمر میں اداکارہ تازہ تصاویر میں بے حد خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔ ان کی تصاویر کو انتہائی کم وقت میں لاکھوں لائکس مل چکے ہیں۔ اب ان کی کچھ اور تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں، جن میں وہ ساڑھی میں سادہ لک میں نظر آرہی ہیں۔ اس میں وہ ہاتھ میں کاغذ قلم لے کر لکھنے سے پہلے کچھ سوچتی نظر آ رہی ہیں۔اداکارہ مونالیزا نے خود انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔ اس کو شیئر کرنے کے ساتھ انہوں نے لکھا، ' یہ رکنے کیلئے ٹھیک ہے۔ بس...تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ انتہائی سادہ انداز میں ہیں۔ وہ پیلے رنگ کے بلاؤز اور نیلے رنگ کی ساڑھی میں بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کنگنا رناوت کے خلاف کیس کی سماعت تیز کی جائے۔۔درخواست دائر

واضح رہے کہ مونالیزا نہ صرف بھوجپوری میں بلکہ ہندی، بنگالی، اڑیا، تمل کنڑ اور تیلگو سنیما میں بھی کام کرچکی ہیں۔ آج وہ اپنی اداکاری کی بدولت ہی اچھے مقام پر ہیں۔ جہاں انہیں ٹریڈیشن کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے بھوجپوری فلموں سے لے کر ٹی وی تک میں اپنی زبردست اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔اداکارہ نے ایک بار اس حادثہ کے بارے میں خود انکشاف کیا تھا کہ جب وہ محض 11 سال کی تھیں تبھی انہیں جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بقول مونالیزا ’میری زندگی میں کئی پڑاو آئے، لیکن سب سے زیادہ عجیب مجھے تب لگا تھا جب ایک دفعہ کولکتہ میں گھومنے کے دوران ایک شخص نے بہانے سے میرا  جنسی استحصال کیا تھا۔اداکارہ نے بتایا تھا کہ اس درمیان انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا۔ وہ کہتی ہیں کہ ’جب یہ واقعہ ہوا تھا، تب میری عمر کافی چھوٹی تھی اور مجھے سمجھ نہیں آیا۔ میں بالکل حیران رہ گئی تھی۔

مونالیزا نے ایک انٹرویو اپنے کیریئر کے شروعاتی تجربے کے بارے میں بتایا کہ ’شروع شروع میں جب میں ممبئی پہنچی تو ایک فلم میں چھوٹا سا کردار ملا اور ایک بھوجپوری فلم میں سپورٹنگ رول، لیکن میرا من نہیں لگا، میں کچھ ہی وقت کے بعد واپس لوٹ گئی تھی۔بعد  میں مونالیزا 2004 میں میں دوبارہ ممبئی رہنے کےلئے آئیں۔ پھر انہوں نے پنجابی ویڈیوز ، بی گریڈ فلمز سے لے کر سبھی طرح کے کام کرنے لگی، تب انہیں بھوجپوری فلم میں بریک لیا۔ آپ کو بتادیں کہ مونالیزا ایک سادہ فیملی سے تعلق رکھتی ہیں، انہیں ڈانس اور رقص کا فن اپنی ماں سے ملا ہے۔جب مونالیزا 16 سال کی تھیں تب انہوں نے کولکاتا کے کچھ ہوٹلوں میں ’گیسٹ ریلیشن ایگزیکٹیو‘ کا کام کیا تھا۔ اسی دوران پروڈیوسرس اور ایونٹ کمپنی کے لوگوں سے ان کی جان پہچان ہوئی اور انہیں اداکاری کے آفر ملنے شروع ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:استغراللہ۔۔خونی ڈرائیونگ۔۔ویڈیو مناظر بعض ناظرین کیلئے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں