میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کھلاڑی جاں بحق

Dec 01, 2021 | 22:06:PM
کرکٹ میچ، دل کا دورہ ، نوجوان انتقال
کیپشن: بیٹ بال، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان انتقال کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقہ ریڈیو پاکستان کالونی میں جاری مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں وقار سپورٹس کے خلاف بیٹنگ کے دوران 33 سالہ جانداد خان کو دل کا دورہ پڑگیا۔طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جاتے ہوئے وہ راستے میں انتقال کرگیا۔
 زون 5 کے نیو پیرا ماؤنٹ کرکٹ کلب کی نمائندگی کرنے والا جانداد خان کا آبائی تعلق بنوں سے تھا جبکہ وہ گل احمد چورنگی کا رہائشی اور مزدوری کیا کرتا تھا۔ جانداد خان کی 9 ماہ کی بیٹی بھی ہے۔جان بحق نوجوان کرکٹر کو لانڈھی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ ترکی میں مشکل میں پھنس گئیں۔۔۔ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی