8 سالہ بچی زیادتی کے بعدقتل۔۔ عدالت نے ملزم کو بڑی سزا سنا دی

Dec 01, 2021 | 16:14:PM
عدالت نے بچی کو زیادتی کے قتل کرنیوالے ملزم کوسزائے موت دیدی
کیپشن: عدالت فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نوشہرہ نے بچی سے زیادتی اور قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے نامزد ملزم کو سزائے موت جبکہ ملزم کے ساتھی کو 25 سال قید با مشقت کا حکم سنایا ۔

تفصیلات کے مطابق ملزموں نے 18 جنوری 2020 کو نوشہرہ میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا ،عدالتی فیصلہ کے بعد دونوں مجرمان کو سینٹرل جیل مردان منتقل کر دیا گیا۔

 یاد رہے کہ 8 سالہ بچی اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ قرآن پاک پڑھ کر واپس آرہی تھی کہ راستے میں کھڑے 18 سالہ لڑکے نے اسے دکان سے  چیزیں دلانےکا لالچ دیکر ساتھ لے لیا جبکہ چھوٹی بہن کو واپس گھر بھیج دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹی سے طالبہ اغوا۔۔ گن پوائنٹ پر زیادتی

 دیر تک گھر واپس نہ پہنچنے پر  اہلخانہ نے تلاش شروع کی تو ملزم  بھی ساتھ شریک ہو گیا اور انہیں غلط نشاندہی کرتا رہا کہ میں نےبچی کو یہاں دیکھا تھا ، بعد ازاں چھوٹی بچی نے گھر والوں کو بتا دیا کہ یہی وہ لڑکا ہے جس کے ساتھ لا پتہ بچی گئی تھی  جس پر اہلخانہ نے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔ 

 پولیس نے روایتی طریقے سے تفتیش کی اور تو ملزم نے بچی کی لاش کی نشاندہی کردی اور ساتھ ہی بتایا کہ 35 سالہ ٹیکسی ڈرائیور بھی جرم میں شامل ہے جس پر پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بے روزگاری سے تنگ نوجوان کا دل دہلا دینے والا اقدام