بے روزگاری سے تنگ نوجوان کا دل دہلا دینے والا اقدام

Dec 01, 2021 | 11:09:AM
بے روزگار نوجوان نے بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
کیپشن: نوجوان کی چھلانگ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں بے روزگاری سے تنگ ایک شہری نے معروف شاپنگ مال کے اندر ہی تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق  یہ واقعہ کراچی کے علاقے  راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال کے اندر پیش آیا جہاں تیسری منزل پر موجود فوڈ کورٹ ایریا سے 29 سالہ ذوہیر نے چھلانگ لگادی اور جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق لاش کو ضابطےکی کارروائی کے لئےجناح ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے، متوفی زوہیر انچولی بلاک 20 کا رہائشی تھا اور چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔متوفی اور اس کا ایک بھائی بہت عرصے سے بے روزگار تھے، متوفی کی والدہ اسکول ٹیچر ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ: نو سالہ بچی سے درندگی، ملزم گرفتار

 یاد رہے کہ  26 نومبر کو بھی کراچی میں خودکشی کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا تھا جس میں کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں 6 بچوں کے باپ فہیم نے بے روزگاری اور معاشی تنگ دستی سے تنگ آکر خودکشی کرلی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:ٹارگٹ کلنگ یا ۔۔۔۔سیکریٹری سندھ بار کونسل عرفان مہر قتل