لاہور سے کراچی الیکٹرک ٹرینیں چلانے پر غور

Dec 01, 2021 | 14:58:PM
پاکستان میں الیکٹرک ٹرینیں چلانے پر غور
کیپشن: الیکٹرک ٹرین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ریلوے حکام کا فیول کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بچنے کا منصوبہ، ریلوے حکام کا اورنج لائن ٹرین سے متاثر ہو کر الیکٹرک ٹرینیں چلانے پر غور۔ ہیڈکوارٹر نے بجلی سے ٹرینیں چلانے کے منصوبے کا پی سی ون تیار کرلیا۔

ریلوے حکام کا  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بچنے کا منصوبہ تیار ،ریلوے حکام نےاورنج لائن ٹرین سے متاثر ہو کر الیکٹرک ٹرینیں چلانے پر غور شروع کردیا، اس حوالے ریلوے ہیڈکوارٹر نے بجلی سے ٹرینیں چلانے کے منصوبے کا پی سی ون تیار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے بری خبر

 لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر نے پی سی ون وزارت ریلوے ارسال کردیا۔لاہور سے کراچی الیکٹرک ٹرین روٹ  کیلئے300 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔لاگت منصوبے کی تکمیل کے 10 سال  میں ریکور ہو جا ئےگی۔فنڈز کی دستیابی  کےبعد منصوبے پر کام کا آغاز کیا جائےگا۔

منصوبے سے ریلوے کو فیول انجن پارٹس،ڈیزل اورپاوروینوں کےآخراجات کی مد میں سالانہ اربوں روپے کی بچت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں پٹرول بحران پھر شروع۔۔اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم