خالی بنک کے پرانے دفتر میں آتشزدگی۔۔۔4افراد جاں بحق

Dec 01, 2021 | 09:24:AM
آتشزدگی کے واقعے میں چا ر افراد جاں بحق
کیپشن: آتشزدگی کے واقعے میں چا ر افراد جاں بحق،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک سپین کے علاقے بارسلونا کے ایریاپلاسا تتوان میں آگ لگ گئی جس سے دو کم سن پاکستانی بچوں سمیت چار افراد جاں بحق  ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق آگ سڑک پر واقع خالی  بینک کے ایک پرانے دفتر میں لگی جہاں  ایک پاکستانی فیملی تقریباً دو  سال سے مقیم تھی،آتشزدگی کے واقعے میں چارافراد کی دم گھٹنے سے حالت خراب ہونے کی بھی اطلاع ہے، ان میں سے دوکو ہسپتال دل مار اور دوکو ہسپتال سانت پاؤ میں داخل کرادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    ترکی میں کلاک ٹاور گر گیا۔۔ کیا کوئی نقصان ہوا۔؟۔ ویڈیو دیکھیں

واضح رہے میئر آداکولاؤ نے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہاکہ یہ فیملی سوشل سیکیورٹی کے ادارے سے وابستہ تھی اور ہم انکی خراب معاشی حالت سے باخبر تھے،انتظامیہ نے فوری طور پر پاکستان کے قونصل جنرل عمران علی چوہدری سے رابطہ کیا جنہوں نے ہلاک شدگان کے بارے میں معلومات لیں اوران کی میتوں کے بارے میں قانونی کارروائی تیز کرنے کے بارے میں مقامی حکام سے درخواست کی ۔

رواں سال  بارسلونا میں یہ آتشزدگی کا پانچواں واقعہ ہےجس کا اختتام ہلاکتوں پر ہوا ہے،پچھلے سال بارسلونا ساحل کے قریبی علاقے میں آتشزدگی سے بھی پاکستانی نوجوان ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارتی انتہاپسندوں نے ایک اور تاریخی مسجد میں بھگوان کرشن کی مورتی رکھنے کا اعلان کر دیا