عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

Dec 01, 2020 | 23:02:PM
عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ثالثی عدالت برائے کھیل میں عمر اکمل کیس کی آن لائن سماعت ہوئی، سات گھنٹے تک جاری رہنے والی آن لائن سماعت میں دونوں فریقین نے دلائل دیئے۔پی سی بی نے عمر اکمل کی سزا میں کمی کے فیصلے کےخلاف عالمی عدالت میں اپیل دائر کی تھی، اپیل لگنے کے بعد تین ماہ کے اندر کسی وقت بھی کیس کا فیصلہ سنایا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کرکٹر عمر اکمل نے بھی اپنی ڈیڑھ سالہ پابندی کو بھی چیلنج کیا تھا، اس سے قبل آزاد ایڈجوڈیکیٹر نے فکسنگ کیس میں عمر اکمل پر عائد پابندی کو تین سال سے کم کرکے ڈیڑھ سال کردیا تھا۔